ایوا لنگوریا میری بہترین دوست ہیں،وکٹوریا بیکھم

پیر 14 دسمبر 2015 14:43

ایوا لنگوریا میری بہترین دوست ہیں،وکٹوریا بیکھم

لاس اینجلس ۔ 14 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 دسمبر۔2015ء) ہالی وڈ گلوکارہ و فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکھم نے ایوا لنگوریا کو بہترین دوست قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ گلوکارہ و فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکھم نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ اداکارہ ایوا لنگوریا انکی بہترین دوست ہیں،ان کی ایوا سے دوستی پانچ سال قبل ہوئی جب وہ لاس اینجلس میں فیملی کے ہمراہ رہتی تھیں،ایوا ان کے دل کے بہت قریب ہیں،وہ ان کی بہت قدر کرتی ہیں کیونکہ ایوا ایک اچھی،مخلص اور صاف گو انسان ہیں، دوسری جانب ایوا نے وکٹوریا کا ان کے بارے خیالات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں بھی وکٹوریا کی دوست ہونے پر فخر ہے۔