سیمن کوول کا اپنے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم سے ملنے کی خواہش کا اظہار

پیر 14 دسمبر 2015 14:50

سیمن کوول کا اپنے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم سے ملنے کی خواہش ..

لاس اینجلس۔ 14 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 دسمبر۔2015ء) گلوکار سیمن کوول نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں چوری کی واردات کرنے والے ملزم سے ملنا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

گلوکار سیمن کوول نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ اپنے گھر میں چوری کی واردات کرنے والے ملزم سے ملنا چاہیں گے،ان کے گھر گزشتہ ماہ چوری ہوئی،اس حادثے نے انہیں ذہنی طور پر بہت پریشان کیا ہے،جب یہ واقعہ پیش آیا تب رات کا پہر تھا اور وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سو رہے تھے،ان کا ڈیڑھ ماہ کا چھوٹا سا بیٹا بھی ہے،اگر وہ جاگ جاتا تو اس کے ننھے ذہن پر کیا اثر پڑتا اس وجہ سے انہیں بہت غصہ ہے پتہ نہیں وہ چور مل گیا تو وہ کیا کریں گے یہ بات کرنا قبل از وقت ہے،وہ امید کرتے ہیں کہ پولیس چور کو جلد سے جلد پکڑ لے گی۔