جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پیر 14 دسمبر 2015 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے جسٹس سجاد علی شاہ سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو حلف لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، کمشنر کراچی شعیب صدیقی، وکلا اور دیگر اہم شخصیات نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ سے قبل جسٹس فیصل عرب سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے تاہم ان کی بطور جسٹس سپریم کورٹ میں تعیناتی کے فیصلے کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا عہدہ خالی تھا۔بعد ازاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ جون 2016 تک 2 ہزار زیر التوامقدمات نمٹا دیئے جائیں گے عدلیہ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام پالیسیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کی زیر تعمیر عمارت میں کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :