رینجرز اختیارات،وزیراعظم سے مشاورت تک قرارداد نہ لانے کا فیصلہ

پیر 14 دسمبر 2015 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) رینجرز کے اختیارات کا معاملہ پھر لٹک گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے مشاورت تک سندھ اسمبلی میں قرار داد نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع نہ کرنے پر ن لیگ، تحریک انصاف اور فنکشنل لیگ نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑونے کہا کہ اختیارات محدود کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اسمبلی فلور پر ہو گا۔ سابق وزیراعلی ارباب غلام رحیم نے کہا کہ صوبائی حکومت کی گورننس کا حال سب کے سامنے ہے۔ لیاقت جتوئی نے کہا کرپشن کے ایک ستون کے گرنے سے عمارت نہیں گرتی۔

متعلقہ عنوان :