گن مین کی فائرنگ سے مونجی چوری کرنے والاچور ہلاک

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 دسمبر 2015 16:28

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔14 دسمبر۔2015ء) پٹرول پمپ پر مونجی چوری کرکے بھاگتاہوا چور گن مین کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر681/22گ ب کا رہائشی شاہد اقبال ولد خوشی محمد جوکہ چک نمبر718گ ب اڈا واہگی پر موجود ایڈمور پٹرول پمپ پر پڑی ہوئی مونجی کا تھیلہ چوری کرکے فرارہورہا تھا کہ گن مین مجاہد نے فائر ماردیا جس سے شاہد اقبال موقع پر ہلاک ہوگیا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :