پاکستان میں 22 فیصد خواتین” سگریٹ نوشی“کی عادی ہونے کا انکشاف

پیر 14 دسمبر 2015 16:37

پاکستان میں 22 فیصد خواتین” سگریٹ نوشی“کی عادی ہونے کا انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء) عالمی شہرت یافتہ ہیلتھ میگ’می اینڈ ہیلتھ‘کی طرف سے شائع ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 22 فیصد خواتین” سگریٹ نوشی“کی عادی ہیں جن میں چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین کے ساتھ ساتھ کالجز میں سٹوڈنٹس بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سگریٹ نوشی کے عادی مرد افراد میں 45 فیصد مردوں میں67فیصد نوجوان گٹکا اور سپاری کے استعمال کو فیشن سمجھتے ہیں جس سے نہ صرف منہ کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس سے گلے کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس سے سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے اور یہی کینسر کا موجب بنتی ہے۔

’می اینڈ ہیلتھ‘رپورٹ کے حوالے سے سینئر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکیاں اور لڑکے سپاری کا بے جا استعمال کررہے ہیں جس سے بچاؤ کیلئے حکومت کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے جس کیلئے سکولوں اور کالجز کے ساتھ ساتھ پبلک مقامات پر آگاہی پروگرام کی فلیکسز آویزاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :