چار دن سے کراچی انتہائی تشویشناک صورت حال کا شکار ہے،شہریار خان مہر
تاجر اور عوام سراپا احتجاج اور ہڑتال پر ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی کابینہ سوئی ہوئی ہے،رہنما فنکشنل لیگ کی میڈیا سے گفتگو
پیر 14 دسمبر 2015 17:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ (فنکشنل) کے رہنما شہریار خان مہر نے کہا ہے کہ چار دن سے کراچی انتہائی تشویشناک صورت حال کا شکار ہے ۔تاجر اور عوام سراپا احتجاج اور ہڑتال پر ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی کابینہ سوئی ہوئی ہے ۔یہ بات انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
شہریار خان مہر نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں تعیناتی میں توثیق کا معاملہ بعد کا ہے ۔اس سے پہلے انتظامی حکم نامے کے ذریعہ حکومت نے رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کرنی ہے ۔ہم وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کررہے تھے کہ حکومت پہلے انتظامی حکم نامہ جاری کرے اور پھر اسمبلی سے اس کی توثیق حاصل کرے ۔(جاری ہے)
پیر کو ہم نے اجلاس کے دوران احتجاج اس لیے کیا کہ ہم وزیراعلیٰ سندھ سے یقین دہانی چاہتے تھے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرز کے اختیارات اور قیام میں غیر مشروط طورپر توسیع کریں گے ۔
لیکن جانبدار اسپیکر نے یہ موقع فراہم کرنے کی بجائے اجلاس ملتوی کردیا ۔انہون نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے شہری تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں اور تاجر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ سراپااحتجاج ہیں ۔دوسری جانب ہمارے ہمارے وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ سوئی ہوئی ہے ۔ان کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں وہ اپنے لوگوں کو بچانا چاہتے ہیں ۔حکومت نے رینجرز کے قیام اور اختیارات میں کوئی شرط یا رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اپوزیشن سخت احتجاج کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.