فوج ،پولیس اور رینجرز نے قربانیاں دیکر کراچی میں امن قائم کیا ہے،خواجہ محمد آصف

کراچی جیسے حالات سیالکوٹ میں ہوتے تو ایم این اے نہ رہ پاتا،آپریشن کی پیچیدگیاں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وفاقی وزیر پانی و بجلی

پیر 14 دسمبر 2015 17:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔فوج ،پولیس اور رینجرز نے قربانیاں دے کر کراچی میں امن قائم کیا ہے ۔آپریشن کی پیچیدگیاں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔پیر کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کراچی جیسے حالات سیالکوٹ میں ہوتے تو ایم این اے نہ رہ پاتا ۔

(جاری ہے)

آپ کا نماندہ کام نہیں کرتا ہے تو اسے گریبان سے پکڑ لیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی والے اپنے نمائندوں کا احتساب کریں اور خوف نہ کریں ۔اپنے ووٹ کا احتساب نہ کریں اور گلی دفعہ مسائل حل نہ کرنے والے امیدواروں کو ووٹ نہ دیں ۔کراچی کی صورت حال پر بات چیت کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کراچی کے حالات میں نمایا بہتری آئی ہے ۔فوج ،رینجرز اور پولیس نے قربانیاں دے کر کراچی میں قائم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کی پیچیدگیاں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔