کراچی ،حساس اداروں نے شدت پسند تنظیموں کے ہمدردوں اور سہولت کاروں کے کوائف حاصل کر لئے

حساس ادارے نے کوائف کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی ہیں،ذرائع

پیر 14 دسمبر 2015 17:55

کراچی ،حساس اداروں نے شدت پسند تنظیموں کے ہمدردوں اور سہولت کاروں کے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) ملکی سلامتی پر مامور حساس ادارے نے شہر میں موجود بین الاقوامی شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ہمدردوں اور سہولت کاروں کے کوائف حاصل کر لیے ہیں۔ ادارے نے کوائف کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی ہیںِ۔ ادارے کے حاصل کردہ ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے حامیوں کی بڑی تعداد نوجوان نسل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیمی اداروں میں موجود ہیں، جبکہ نجی اداروں میں ملازمتوں کے ساتھ سرکاری عہدوں پر تعینات افراد بھی شدت پسند تنظیموں کی حامی ہیں۔

واضح رہے کہ سانحہ صفورہ اور ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کے بعد حساس اداروں نے دہشت گردوں کی تلاش کا کام مزید تیز کر دیا تھا، جس میں انکشاف ہوا کہ دونوں واقعات میں بین الاقوامی شدت پسند تنظیموں القاعدہ اور داعش کا لوکل نیٹ ورک ملوث ہے، جس پر حساس ادارے نی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو چند سہولت کار بھی سامنے آئے ہیں جنہیں حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو حیرت انگیز انکشاف سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان انکشافات کی روشنی میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آئی ٹی ماہرین کی بھی خدمات حاصلکرتے ہوئے تمام سوشل میڈیا ویب سائٹ کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی تھی۔ کئی روز کی جانچ پڑتال کے بعد آئی ٹی ماہرین نے ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس چیک کیے جن میں ٹوئیٹر، فیس بک، وائبر، واٹس ایپ، ایمو سمیت دیگر شامل ہیں۔ زرائع کے مطابق ان اکاؤنٹس میں بڑی تعداد ایسے نوجوانوں کی ہے جو زیر تعلیم ہیں اور تیزی سے شدت پسندی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ یہ نوجوان شدت پسندی کے کسی بھی واقعے پر اپنے تاثرات درج کرتے ہیں، حساس ادرے نے مذکورہ اکاؤنٹ ہولڈرز کے تمام کوائف حاصل کر کے ان کی نگرانی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :