نجکاری سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 8 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا
پائلٹس کو بھی مستقل ملازمت سے فارغ کرکے کنٹریکٹ پر تعینات کیا جائیگا،خلیجی ملک کی ایئرلائن نے پی آئی اے کے سامنے کئی شرائط رکھ دیں، ذرائع
پیر 14 دسمبر 2015 17:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) نجکاری سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 8 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے جبکہ پائلٹس کو بھی مستقل ملازمت سے فارغ کرکے کنٹریکٹ پر تعینات کیا جائے گا۔ خلیجی ملک کی ایئرلائن نے پی آئی اے کے سامنے کئی شرائط رکھ دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری سے قبل اضافی ملازمین کی چھٹی جبکہ تمام پائلٹس کو بھی مستقل ملازمت کی بجائے کنٹریکٹ پر تعینات کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے قبل خلیجی ملک کی ایئرلائن نے پی آئی اے کے 26 فیصد حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم اس سے قبل کئی شرائط بھی سامنے رکھی ہیں۔خلیجی ملک کی ایئرلائن نے 8ہزار ملازمین کو قومی ایئرلائن پر بوجھ قرار دیتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کرنے کی شرط رکھی ہے۔(جاری ہے)
ان ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے گھر بھیجا جائے گا۔
پی آئی اے کے پائلٹس کو مستقل ملازمت کی بجائے کنٹریکٹ پر تعینات کیا جائے گا اور مستقبل میں کوئی بھی پائلٹ مستقل ملازمت پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔نجکاری سے قبل پی آئی اے کے 777 بوئنگ جہازوں کی حالت بھی بہتر بنائی جائے گی اور ان میں وائی فائی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پی آئی اے کے بیرون ملک ہوٹلز پاکستان کی ملکیت میں رہیں گی اور ان کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نجکاری سے قبل پی آئی اے کو ان شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ شرائط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں خلیجی ملک کی ایئرلائن پی آئی اے کے 26 فیصد حصص خریدنے سے انکار کردے گی۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.