سندھ اسمبلی کا اجلاس ،وزیراعلیٰ سندھ کے چہرے پرکبھی سنجیدگی کبھی لبوں پہ ہنسی

پیر 14 دسمبر 2015 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے قرارداد پیش نہ کرنے پر خوب ہنگامہ آرائی ہوئی۔ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سپیکر کی بھی ایک نہ چلی اور ان کے ڈائس کا ہوا گھیراو مگرایوان میں ایک اعلی شخصیت خاموشی سے مسکراتی رہی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے وڈے سائیں جی اہم ترین اجلاس میں اہم ترین قرارداد کے معاملے پر خاموشی سے بیٹھے رہے۔

کبھی مسکرا پڑتے تو کبھی سنجیدہ۔

(جاری ہے)

اہم ترین مسئلے پر پہلے بھی بات ہوئی تو سائیں جی کے لائٹ موڈ کے کیا کہنے۔ انہوں نے کہا اگر قرارداد میں تاخیر ہو بھی جائے تو کونسا آسمان گر جائے گا۔پیرکواجلاس کے بعد سائیں جی نے لب کشائی کی اور پھر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر افسوس کا اظہار کیا۔ اجلاس کے ایجنڈے پر قرارداد کا معاملہ پھر سب سے آخر میں رکھا گیا۔ اب سائیں جی کی مسکراہٹ کیا نوید سنانا چاہ رہی ہے۔ یہ تو پتہ لگ ہی جائے گا مگر سندھ کے عوام ضرور کشمکش میں ہیں۔ کیا کراچی کا امن پھر تو تباہ نہیں ہو جائے گا ؟ یہ وہ سوال ہے جو زبان زد عام ہے۔

متعلقہ عنوان :