اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے نکاح پر نکاح کیس میں میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا

پیر 14 دسمبر 2015 19:36

اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے نکاح پر نکاح کیس میں میرا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے نکاح پر نکاح کیس میں عدالت پیش نہ ہونے پر اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس میں ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان عدالت پیش ہوئے۔ عتیق الرحمان نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت اداکارہ میرا کے پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔