روئی کی 7 ہزار سے زائد گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 25 روپے سے 5 ہزار 600 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے

پیر 14 دسمبر 2015 20:14

کراچی ۔ 14 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 دسمبر۔2015ء) روئی کے بھاؤ 5 ہزار 25 روپے سے 5 ہزار 600 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ پیر کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل 2015-16ء کی 7 ہزار 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 25 روپے سے 5 ہزار 600 روپے فی من پر بند ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سانگھڑ کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 5 ہزار 25 روپے فی من رہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح چشتیاں اور دھڑن والا کی روئی بالترتیب 800 گانٹھوں اور 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 200 روپے سے 5 ہزار 225 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ خیرپور اور تونسہ شریف کی روئی کی بالترتیب 800 گانٹھوں اور 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 350 روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پنوعاقل اور گھوٹکی کی روئی کی فی کس 400 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 5 ہزار 600 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح جلال پور اور بورے والا کی فی کس 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 500 روپے فی من رہے۔ انہوں نے بتایا کہ لودھراں کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 400 روپے فی من پر بند ہوئے۔