قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فیاض احمد کی موت کی خبر افواہ نکلی

muhammad ali محمد علی پیر 14 دسمبر 2015 21:10

قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فیاض احمد  کی موت کی خبر افواہ نکلی

صوابی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14دسمبر 2015 ء) قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فیاض احمد کی موت کی خبر افواہ نکلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فیاض احمد کی موت کی خبر سامنے آئی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ فیاض احمد ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس حوالے سے معروف صحافی عبید اعوان نے بتایا ہے کہ فیاض احمد کی موت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

فیاض احمد خیر و عافیت سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :