ملکی ترقی کیلئے کراچی میں امن وخوشحالی ضروری ہے،امید ہے کراچی آپریشن کے مسئلے کا حل جلد نکل آئے گا، 2017ء کے آخر تک 10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل ہو جائے گی، پاکستان کراچی میں واٹر مافیاز اربوں روپے کما رہے ہیں

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا تقریب سے خطاب اور تاجر برادری سے ملاقات میں گفتگو

پیر 14 دسمبر 2015 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے کراچی میں امن وخوشحالی ضروری ہے، کراچی میں واٹر مافیا زاربوں روپے کما رہے ہیں،امید ہے کہ کراچی آپریشن کے مسئلے کا حل جلد نکل آئے گا، 2017ء کے آخر تک 10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل ہو جائے گی۔

وہ پیر کو یہاں ایک تقریب سے خطاب اور تاجر برادری سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں دس فیصد حصہ سیالکوٹ کا ہے،کے الیکٹرک معاہدے کے مطابق سسٹم میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنانیپرا کا کام ہے،وفاق کے چار پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے 54فیصد حصہ دینے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کی خوشحالی پورے پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے،کراچی میں ذاتی مفادات کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے کراچی میں امن وخوشحالی ضروری ہے، کراچی میں واٹر مافیا اربوں روپے کما رہے ہیں،امید ہے کہ کراچی آپریشن کے مسئلے کا حل جلد نکل آئے گا، 2017ء کے آخر تک 10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل ہو جائے گی