پسند کی شادی کاشاخسانہ ، گھر والوں نے لڑکی کی انگلیاں اور دانت توڑ کر سر کے بال مونڈھ دیئے، جان سے مارنے کیلئے کلہاڑیوں کے وار

پیر 14 دسمبر 2015 21:37

پسند کی شادی کاشاخسانہ ، گھر والوں نے لڑکی کی انگلیاں اور دانت توڑ کر ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) گوجرانوالہ میں لڑکی کے پسند کی شادی کرنے پر اہل خانہ نے تشدد کر کے بربریت کی نئی مثال قائم کر دی،لڑکی کی انگلیاں اور دانت توڑ کر سر کے بال مونڈھ دیئے اور جان سے مارنے کیلئے کلہاڑیوں کے واربھی کئے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق لڑکی نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی ، اس کے بھائی اسے دھوکہ سے بہلا کر گھر لے گئے جہاں اس کے ساتھ انتہائی انسانیت سوز سلوک کیا۔

اہل خانہ نے لڑکی کی کچھ انگلیاں کاٹ دیں اور بیشتر دانت توڑ دیئے جبکہ اس کے سر کے بال مونڈنے کے علاوہ اسے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ظالم باپ اور بھائی اسے جان سے مارنے کیلئے اس پر کلہاڑیوں کے وار بھی کرتے رہے ،بے بسی کی تصویر یہ لڑکی انصاف مانگنے کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔