شادی برقرار رکھنے کیلئے بھارت کا دورہ ملتوی کرنا پڑا تھا: ریحام خان

muhammad ali محمد علی پیر 14 دسمبر 2015 21:59

شادی برقرار رکھنے کیلئے بھارت کا دورہ ملتوی کرنا پڑا تھا: ریحام خان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14دسمبر 2015 ء) ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی شادی برقرار رکھنے کیلئے بھارت کا دورہ ملتوی کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی شادی کو برقرار رکھنے کیلئے بھارت کا دورہ آخری لمحات میں ملتوی کرنا پرا تھا۔ عمران خان سے شادی کے بعد 10 ماہ تک ان کی ذات پر مسلسل حملے ہوتے رہے تاہم کسی نے ان کی مدد نہیں کی۔ کچھ خامیاں مجھ میں اور کچھ عمران خان میں تھیں جس کی وجہ سے ہماری شادی نہیں چل سکی۔ اگر دو لوگ ایک دوسرے سے خوش نہ ہوں تو الگ ہو جانا ہی بہتر ہے۔ اسی لیے ہم دونوں کا اپنے راستے جدا کرلینا ہی بہتر تھا۔