امریکی پولیس کے ہاتھوں 2015 میں ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے، زیادہ تر سیاہ فام شامل ، رپورٹ

پیر 14 دسمبر 2015 22:09

امریکی پولیس کے ہاتھوں 2015 میں ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے، زیادہ تر سیاہ ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) امریکا میں رواں برس پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار تک جا پہنچی جن میں زیادہ تر سیاہ فام شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کے ہاتھوں ہلاک کا آخری واقعہ اوکلینڈ، کیلیفورنیا میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک جعلی پستول لہرانے والے شخص پر پولیس نے فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا جب کہ واقعے کی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مشرقی اوکلینڈ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اس شخص کے پاس کھلونا پستول تھا جسے اصل پستول سمجھ کر پولیس نے اس پر فائرنگ کردی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2015 میں پولیس کی جانب سے 47 افراد کو کرنٹ گن ( ٹیسر) سے مارا گیا اور33 کو پولیس کی گاڑی سے کچلا گیا جب کہ 36 افراد پولیس حراست میں ہلاک ہوئے اور ایک شخص کو پولیس افسر نے لڑائی میں ماردیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہیکہ رواں برس صرف کیلیفورنیا میں ہی پولیس کے ہاتھوں 183 افراد کو قتل ہوئے جب کہ ان واقعات میں مارے جانے والے 22 فیصد غیرمسلح تھے، ان اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں اس طرح روزانہ 3.1 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہیکہ رواں برس یکم جون کے بعد مرنے والوں میں سیاہ فام افراد کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔