سینیٹ کے اجلاس میں مخدوم امین فہیم اور جمیل الدین عالی کیلئے فاتحہ خوانی،پاراچنار دھماکے کے شہداء کیلئے بھی دعا

پیر 14 دسمبر 2015 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم، معروف شاعر و مصنف جمیل الدین عالی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پارا چنار دھماکے کے شہداء کیلئے بھی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کوچیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کے اجلاس میں جے یو آئی(ف) کے سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء مخدوم امین فہیم، معروف ادیب اور شاعر جمیل الدین عالی، پارا چنار دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔