نارنگ منڈی‘نادراکی پھرتیاں اشرف مسیح کوعورت بنادیااورشوہرکی جگہ اسکی بیوی ریحانہ بی بی کانام لکھ دیا

پیر 14 دسمبر 2015 23:01

نارنگ منڈی‘نادراکی پھرتیاں اشرف مسیح کوعورت بنادیااورشوہرکی جگہ ..

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء )نادراکی پھرتیاں اشرف مسیح کوعورت بنادیااورشوہرکی جگہ اسکی بیوی ریحانہ بی بی کانام لکھ دیامتاثرہ خاندان تین سال سے دربدربھٹک رہا ہے اس نے وزیراعظم میاں نوازشریف اورنادراچیئرمین سے سخت نوٹس لینے اوردرست شناختی کارڈکے اجرا ء کامطالبہ کیاہے متاثرہ خاندان کے اشرف مسیح سکنہ آدھیاں کے رہائشی نے اپناشناختی کارڈدکھاتے ہوئے بتایاکہ نادرانے اس کی جنس تبدیل کرکے عورت لکھ دیاہے جبکہ شوہرکے نام کی جگہ اسکی بیوی کانام ریحانہ بی بی لکھ دیاہے اس نے بتایاکہ وہ پریشان ہوکرنادراآفس نارنگ منڈی پھرمریدکے گیاتوانہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے مجھے بھگادیااورکہاکہ اب کچھ نہیں ہوسکتا وہ درجنوں بارنادراآفس کے چکرلگاکرعاجزآچکاہے کوئی نہیں سنتاجبکہ نادرانے اس کی بیوی ریحانہ بی بی کابھی شناختی کارڈجاری کرنے سے انکارکردیاہے اس نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ ہم پاکستانی شہری ہیں پاکستانی شہریت کی تمام دستاویزات موجودہیں ہمیں جان بوجھ کررسواکیاجارہاہے یہ نادراکی مجرمانہ غفلت اورلاپروائی کا نتیجہ ہے کہ نادرانے شناختی کارڈ پرمیری فوٹوہونے کے باوجودمجھے عورت لکھ دیااوراپنی مجرمانہ غفلت پرپردہ ڈالنے کیلئے ہمیں پریشان کیاجارہاہے میں کسی کو شرمندگی کے باعث اپناشناختی کارڈبھی نہیں دکھاسکتااورنہ ہی ووٹ کاسٹ کرسکتاہوں یہ نادراکی غلطی ہے اوراس کی سزاشہری کوکیوں دی جارہی ہے حکومت نوٹس لے۔