داعش کے رہنماء چھپ نہیں سکتے،اتحادیوں اور ہمارے جنگی جہازوں نے فضائی حملوں میں اضافہ اور داعش کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں،امریکی صدر باراک اوباما کا پینٹا گون میں تقریب سے خطاب

پیر 14 دسمبر 2015 23:39

داعش کے رہنماء چھپ نہیں سکتے،اتحادیوں اور ہمارے جنگی جہازوں نے فضائی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14دسمبر۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ داعش کے رہنماء چھپ نہیں سکتے،اتحادیوں اور ہمارے جنگی جہازوں نے فضائی حملوں میں اضافہ اور داعش کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پینٹا گون میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ داعش کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں گے،اتحادیوں اور ہمارے جنگی جہازوں نے فضائی حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے رہنماؤں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا نشانہ تم ہو، بچوں اور خواتین کو دہشت گرد انسانی ڈھال بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، داعش کے رہنماء چھپ نہیں سکتے،نومبر میں ہم نے داعش کے خلاف سب سے زیادہ کارروائیاں کیں۔

متعلقہ عنوان :