پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کا معاملہ، مرحلہ شروع ہونے سے پہلے ہی بڑا مسئلہ بن گیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 دسمبر 2015 00:16

پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کا معاملہ، مرحلہ شروع ہونے سے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14دسمبر 2015 ء) پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے معاملے کا مرحلہ شروع ہونے سے پہلے ہی بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لئے 308 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا جس میں 135 پاکستان کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کھلاڑیوں کو جنہیں پانچ مختلف کیٹگریز میں رکھا گیا ہے۔ ابکئی قومی کرکٹرز نے خود کو ملنے والی کیٹگریز پر سخت اعتراض اٹھایا ہے۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ اعتراض عمر اکمل نے دوسری یعنی ڈائمنڈ کیٹگری ملنے پر کیا ہے۔جبکہ عمر گل کو سپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ محمد عامر کے ساتھ تیسری یعنی گولڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جس پر انہوں نے بھی بورڈ سے شکایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :