کراچی : اپوزیشن کے احتجاج کے پیچھے کوئی نہ کوئی تو ضرور ہے ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی
سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 10:57
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : سندھ اسمبلی کے باہر اسپیکر آغا سراج درانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو کم از کم اسپیکر کے منصب کی عزت کرنی چاہئیے، انہوں نے کہا کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے کو ایشو بنانے کی ضرورت نہیں، آج بھی اپوزیشن رہنماﺅں سے گذراش کروں گا کہ پہلے ایجنڈا مکمل ہونے دیں، ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں موجود تجربہ کار سیاستدان پہلے ایشو کو سمجھتے ہیں اور پھر بات کرتے ہیں ۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے پیچھے کوئی تو موجود ہے، اپوزیشن نے گذشتہ روز ہنگامہ کر کے رینجرز کی قرارداد اسمبلی میں پیش نہ ہونے دی ، میں اپوزیشن کے اس کردار کی مذمت کرتا ہوں۔ اگر اپوزیشن رہنماآدھا گھنٹہ رک جاتے تو رینجرز کا معاملہ بھی زیر بحث آ جاتا ، رینجرز سے متعلق قرارداد اسمبلی ایجنڈے میں گیارہویں نمبر پر ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتے کہ رینجرز قرارداد اسمبلی میں پیش ہو، انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی جانب سے یہی رویہ رہا تو اجلاس کی کارروائی نہیں چلے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.