سلمان بٹ اور فاسٹ باؤلر محمد آصف 18دسمبر کو ایکشن میں نظر آئیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 دسمبر 2015 11:00

سلمان بٹ اور فاسٹ باؤلر محمد آصف 18دسمبر کو ایکشن میں نظر آئیں گے

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15دسمبر- 2015ء) سپاٹ فکسنگ میں سزا مکمل کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باؤلر محمد آصف 18دسمبر کو نمائشی میچ کھیلیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک قطر نے اپنے قومی دن کے موقع پر ایک نمائشی ٹی ٹونٹی میچ کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستانی سٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سلمان بٹ اور محمد آصف کے علاوہ سعید اجمل ،فواد عالم ، کامران اکمل ، احسان عادل ، اعزاز چیمہ،عمران فرحت و دیگر کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی دونوں کھلاڑیوں کو اگلے سا ل شیڈول ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں واپڈا کی نمائندگی کرنے کی اجازت دے چکا ہے ۔