کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین گورنر ، وزیر اعظم یا صدر بھی بن سکتے ہیں، پیپلز پارٹی رہنما آیت اللہ دورانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 11:39

کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین گورنر ، وزیر اعظم یا صدر بھی بن سکتے ہیں، پیپلز ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما آیت اللہ دورانی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین آئندہ وقت میں گورنر بھی بن سکتے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بھی جیل کاٹی اور وہ صدر پاکستان بن گئے، تمام صاحب اقتدار لوگوں نے جیلیں کاٹی ہیں جن میں وزیراعظم اور گورنر سندھ سمیت دیگر شامل ہیں. آیت اللہ دورانی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کے پاس پیسے ہیں ، انہوں نے کرپشن کی ہے لیکن کیا معلوم کہ اللہ کے کرم سے وہ صدر پاکستان بن جائیں اور ممنون حسین کی جگہ پر بیٹھ جائیں،ایسا کرنے سے انہیں کوئی روک نہیں پائے گا.