ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی تک صرف دو کھلاڑیوں کو کیریئر میں 100 چھکے مارنے کا اعزاز حاصل ہوا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 15 دسمبر 2015 11:48

ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی تک صرف دو کھلاڑیوں کو کیریئر میں 100 چھکے مارنے کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔15 دسمبر۔2015ء) ون ڈے کرکٹ میں چھکوں اور چوکوں کی برسات تو جاری رہتی ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں ایسی تیزی ابھی تک نظر نہیں آتی۔ اس فارمیٹ میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے اصل جوہر دکھا کر شائقین کرکٹ سے داد وصول کرتے ہیں۔ ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں کئی کھلاڑی چھکے مارنے کی سنچری پوری کر چکے ہیں تاہم شائقین کرکٹ کیلئے یہ حیرانگی کی بات ہوگی کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی تک صرف دو کھلاڑیوں کو کیریئر میں 100 چھکے مارنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ 100 چھکے لگا کر ٹیسٹ کیریئر میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 677 چوکے بھی لگائے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکالم ٹیسٹ کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ میں ٹیسٹ میچوں میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف ڈوینڈن میں پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز 2 چھکے مارے۔

دوسرا چھکا ان کے کیرئر کا 100واں چھکا تھا۔ یہ ان کا 98 واں ٹیسٹ ہے۔ ممکنہ طور پر تیسرے کرکٹر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ھو سکتے ہیں جو ان دنوں قومی ٹیم کے لئے کم بلکہ دنیا بھر میں ٹی ٹونٹی میچوں میں زیادہ متحرک نظر آتے ہیں۔ گیل 103 میچوں میں 98 چھکے لگا چکے ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق ایڈم گللکرسٹ اور برینڈن کے بعد چھکے مارنے والے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں جنوبی افریقا کے جیک کیلس 97 چھکے مار کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

انہوں نے 1469 چوکے بھی لگائے۔ بھارت کے وریندر سہواگ 91 چھکوں اور 1233 چوکوں کے ساتھ تیسرے، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 89 چھکوں اور 992 چوکوں کیساتھ چوتھے، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا 88 چھکوں اور 1559 چوکوں کیساتھ 5ویں، نیوزی لینڈ کے کرس کینز 87 چھکوں اور 365 چوکوں کیساتھ چھٹے، ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈز 84 چھکوں اور 952 چوکوں کیساتھ 7ویں، انگلینڈ کے اینڈریو فلنٹوف 82 چھکوں اور 513 چوکوں کیساتھ 8ویں، آسٹریلیا کے میتھیو ہائیڈن 82 چھکوں اور 1049 چوکوں کیساتھ 9ویں اور انگلینڈ کے کیون پیٹرسن 76 چھکوں اور 960 چوکوں کیساتھ 10ویں نمبر پرہیں۔

متعلقہ عنوان :