بنگلہ دیش پریمیر لیگ 2015ء کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا

منگل 15 دسمبر 2015 11:57

بنگلہ دیش پریمیر لیگ 2015ء کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا

ڈھاکا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15دسمبر- 2015ء) بنگلادیش پریمئر لیگ 2015ء کے چیمپئن کا فیصلہ آج کومیلا وکٹورینز اور باریسال بلز کے مابین حتمی مقابلے کے بعد ہو گا ۔

(جاری ہے)

وکٹورینز کے اہم پلیئرز میں احمد شہزاد، شعیب ملک ، مشرفی مرتضیٰ جب کہ باریسال کی ٹیم محمود اللہ ریاض ، کیون کوپر اور محمد سمیع شامل ہیں ۔ اپنے آخری میچز میں کومیلا اور باریسال نے رنگپور رائیڈرز کو شکست سے دوچار کیاتھا ۔ ٹائٹل کے لیے ہونے والا یہ میچ شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا ۔