پاکستان سیریز کیلیے حکومتی جواب کے منتظر ہیں ، بی سی سی آئی کا جائز کلارک کو جواب

منگل 15 دسمبر 2015 11:58

پاکستان سیریز کیلیے حکومتی جواب کے منتظر ہیں ،  بی سی سی آئی کا جائز ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک پر بھی یہ بات واضح کردی ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے وہ بھارتی حکومت کے جواب کا منتظر ہے۔اس طرح پاک بھارت سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے جائلز کلارک کی کوششیں بھی بار آور ثابت نہیں ہو سکی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے بتایا کہ جائلز کلارک نے پیر کے روز انھیں پاک بھارت سیریز سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے روکتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے خود رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے انھیں بھی وہی جواب دے دیا کہ اسے بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

شہریارخان نے کہا کہ جائلز کلار ک نے انھیں پیر کی شب بھارتی کرکٹ بورڈ کے تازہ ترین جواب سے مطلع کردیا ہے۔

بھارت کی ہندو نواز جماعت شیو سینا نے دو ماہ قبل پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے روابط بحال کرنے کے لیے بات چیت کے آغاز سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر حملہ کیا تھاشہریارخان نے کہا کہ اب وہ اس سیریز کے بارے میں مزید کوئی بات نہیں کریں گے۔ جو بھی کہنا ہے وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مجوزہ سیریز کے لیے کئی بار بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر چکا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ اسے حتمی جواب دینے سے گریز کر رہا ہے۔

شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جس میں انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کا حتمی جواب معلوم کرنے سے متعلق کسی بھی خط سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔شہریار خان نے اس بارے میں صرف اتنا کہا کہ یہ خط بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھیجا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :