سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ مقرر
منگل 15 دسمبر 2015 12:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز کرکٹر ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ بن گئے۔54 سالہ ڈین جونز نے پیر کو اپنے فیس بک پیج پر ایک وڈیو کے ذریعے اسلام آباد ٹیم سے منسلک کا اعلان کیا۔ڈین جونز کے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور 2010 میں وہ غیر ملکی مشیر کی ملازمت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت بھی کر چکے ہیں۔
52ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچ کھیلنے والے ڈین جونز کرکٹ کے حوالے سے بہترین دماغ رکھنے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔فروری میں شارجہ اور دبئی میں کھیلی جانے والی لیگ میں پانچ ٹیموں کے ہیڈ کوچز کیلئے 31 مضبوط امید وار سامنے آ چکے ہیں۔سپر لیگ میں ہیڈ کوچز کی تنخواہیں 45000 سے 60000 امریکی ڈالرز فی سیزن مقرر کی گئی ہے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ اتوار کو پشاور ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے سپر لیگ کے پہلے سیزن کیلئے سٹارز پر مبنی کوچنگ پینل کا اعلان کیا تھا۔
انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاور، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سابق ہیڈ کوچ محمد اکرم، دو مرتبہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کی فاتح پشاور ٹیم کے کوچ عبدالرحمان اور پاکستان ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لڈن ’پشاور زلمے‘ کے کوچنگ عملے میں شامل ہیں۔دو دن قبل کراچی ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے سابق کوچ مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ اور سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو ان کا نائب بنانے کا اعلان کیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.