آسٹریلوی فٹبال مداح کا دس ہزار میل کا سفر رائیگاں چلا گیا

منگل 15 دسمبر 2015 12:00

آسٹریلوی فٹبال مداح کا دس ہزار میل کا سفر رائیگاں چلا گیا

برزبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) آسٹریلیا میں فٹبال کے ایک مداح نے ساوٴتھ اینڈ یونائیٹڈ اور بریڈفورڈ کا میچ دیکھنے کے لیے دس ہزار میل کا سفر کیا لیکن پھر انھیں یہ پتہ چلا کہ میچ تو ملتوی ہو گیا ہے۔برزبین سے تعلق رکھنے والے اینڈریو یْری آسٹریلیا سے برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ پہنچے لیکن اس میچ کو گیلے گراوٴنڈ کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اینڈریو یْری نے کہا کہ ’جیسے ہی ہماری گاڑی سٹیڈیم کے باہر پہنچی، ہمیں ہمیں بتا دیا گیا۔ میں چند تصاویر لینے کے لیے گاڑی سے اترا اور پھر ہم واپسی کا سفر اختیار کیا۔‘اس سے قبل ساوٴتھ اینڈ میں رہائش پذیر یْری بہت سے میچ انٹرنیٹ پر دیکھ لیتے تھے تاہم شرمپرز کے کھیل کو براہ راست دیکھنے کے شوق نے انھیں برطانیہ جانے پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

وہ کہتے ہیں کہ وہ پرانی یادوں کو تازہ کرنا چاہتے تھے۔اینڈریو یْری کے مطابق میچ کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ڈیٹس لے رہے تھے اور ان کا خیال تھا کہ یہ ملتوی ہو جائے گا، تاہم منتظمین نے میچ کے ملتوی ہونے کی تصدیق ان کی آمد کے بعد کی۔تاہم وہ پرامید ہیں کہ وہ اگلے تین میچوں کے ساتھ ساتھ کرسمس کے اگلے دن کالچیسٹر میں گھڑ دوڑ کا مقابلہ بھی دیکھ سکیں گے۔

آسٹریلوی فٹبال مداح کا دس ہزار میل کا سفر رائیگاں چلا گیا

متعلقہ عنوان :