کرکٹ آسٹریلیا کا سب سے بڑا ایونٹ” بگ بیش“ 17دسمبر سے شروع ہوگا

منگل 15 دسمبر 2015 12:00

کرکٹ آسٹریلیا کا سب سے بڑا ایونٹ” بگ بیش“ 17دسمبر سے شروع ہوگا

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) کرکٹ آسٹریلیا کا سب سے بڑا ایونٹ بگ بیش 17دسمبر سے شروع ہوگا۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے نامور کرکٹر حصہ لیتے ہیں اور اس کو آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے دن سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسر کی ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراونڈ پر مدمقابل ہونگی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر چالیس منٹ پر شروع ہوگا۔خواتین کا بگ بیش 12دسمبرسے شروع ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :