پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کا انتخاب متنازع بن گیا

منگل 15 دسمبر 2015 12:05

پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کا انتخاب متنازع بن گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا معاملہ شروع ہونے سے پہلے ہی متنازع ہو گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لئے 308 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں 137 پاکستان کرکٹرز بھی شامل ہیں جنہیں 5 مختلف کیٹگریز میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کئی قومی کرکٹرز نے ملنے والی کیٹگریز پر اعتراض اٹھایا ہے بالخصوص ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی جانب سے دوسرے بڑے رنز سکورر عمر اکمل نے دوسری یعنی ڈائمنڈ کیٹگری ملنے پر احتجاج کیا ہے۔

ٹی ٹونٹی میں ہی83وکٹوں کے ساتھ دنیا کے تیسرے بڑے بولر عمر گل کو سپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ محمد عامر کے ساتھ تیسری یعنی گولڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جس پر 31سالہ فاسٹ باوٴلر نے بورڈ سے شکایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :