دنیا کی سب سے پرانی سیلفی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 15 دسمبر 2015 12:09

دنیا کی سب سے پرانی سیلفی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر2015ء)لیے کسی شخص کا ماہر فوٹو گرافر ہونا ضروری نہیں۔ بس جیسے بیٹھے ہیں ویسے ہی بٹن دبا دیں، تصویر پسند نہ آئے تو دوسری بنا لیں۔ سو دوسو تصویروں میں سے کوئی ایک تو پسند آجائے گی۔ اب وہ زمانہ تو نہیں جب رول میں صرف 36 تصاویر ہوتی تھیں ۔ سمارٹ فونز اور ڈیجیٹل کیمرے کی آمد سے پہلے کی سیلفیز خال خال ہی نظر آتیں ہیں۔

حقیقت تو یہ ہے کہ سمارٹ فون کی آمد سے پہلے اپنی تصویر آپ بنانے کا شوق عام نہیں ہوا تھا۔ فوٹو گرافی ہمیشہ سے دوسرے شخص کا کام تصور کی جاتی تھی ۔ایسے حالات میں ، جب کیمرے بھی بڑے ڈبے کی شکل کے ہوتے تھے، کسی کا سیلفی لینا کمال ہی سمجھا جائے گا۔ شوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ایک تصویر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ تصویر دنیا کی قدیم ترین سیلفی ہے۔

(جاری ہے)

شوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ کے ایک صارف نے ایک تصویر شیئر کی ہے ، تصویر کےکیپشن پر لکھا ہوا ہے کہ میرے گرینڈ پا 1935 میں سیلفی لیتے ہوئے۔تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ایک دھاگے کو پکڑ کر دور بیٹھا ہے۔ اس نے اس دھاگے سےہی کیمرے کے شٹر کو کنٹرول کر کے اپنی یہ تصویر بنائی ہے۔ خیال ہے کہ یہ تصویر انٹاریو، کینیڈا میں 1935 میں بنائی گئی تھی۔شوشل میڈیا پر اس تصویر کو اوریجنل سیلفی اور رئیل سیلفی کے نام سے شیئر کیا جا رہا ہے۔