اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ، آج بھی ایوان میں شور شرابہ

رینجرز کے معاملے پر بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن کا واک آوٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 12:27

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ، آج بھی ایوان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : اسپیکر آغاسراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں آج بھی گذشتہ روز کی طرح اپوزیشن رہنماﺅں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے جس سے ایوان کسی مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اپوزیشن نے اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق بات کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیاجبکہ اسپیکر نے اسمبلی کی کارروائی ایجنڈے کے مطابق چلانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ایوان کے اجلاس میں اسپیکر سندھ اسمبلی اور شہریار مہر کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ شہر یار مہر کا کہنا تھا کہ یہ کیسی جمہوریت ، یہ کیسی اسمبلی ہے جہاں بولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کی ہدایت پر شہر یار مہر کا مائیک بند کر دیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کے اس رویے پر فنکشنل لیگ ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے ایوان سے واک آﺅٹ کر دیا۔ جبکہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی ایوان میں ہی موجود ہیں.

متعلقہ عنوان :