کراچی،کورنگی میں بس کی ٹکر سے اے ایس آئی جاں بحق

منگل 15 دسمبر 2015 12:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء ) کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا،اے ایس آئی کی موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے والی بس پولیس نے تحویل میں لے لی۔

(جاری ہے)

عوامی کالونی پولیس کے مطابق سنگر چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار اے ایس آئی منور جاں بحق ہوگیا۔منور محافظ فورس میں تعینات تھا۔ملازمین کو فیکٹری لے جانے والی کانٹریکٹ بس نے موٹرسائیکل سوار اے ایس آئی کو کچل دیا۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے بس تحویل میں لے لی ۔

متعلقہ عنوان :