سیلفی بنانے کا جنون ، نوجوان جان کی بازی ہا ر گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 12:35

سیلفی بنانے کا جنون ، نوجوان جان کی بازی ہا ر گیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء):مریڑ چوک پر چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیلفی بنانے کی جنون نے نوجوان کی زندگی لے لی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ نوجوان چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی بنانا چاہتا تھا جس سے وہ ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا ۔ نوجوان کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے البتہ نوجوان کی شناخت کی جا رہی ہے۔