کورین ایمبسیڈر جونیئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ پرسوں اسلام آباد میں شروع ہوگی

منگل 15 دسمبر 2015 12:43

کورین ایمبسیڈر جونیئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ پرسوں اسلام آباد ..

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15دسمبر۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو کے زیر اہتمام کورین ایمبسیڈر جونیئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ21 دسمبر تک جاری رہے گی۔ کورین سفارتحانہ اس ایونٹ کو سپانسر کر رہا ہے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق چیمپئن شپ کے چاروں صوبے پاکستان آرمی، پولیس، ایئر فورس، نیوی، ایچ اے سی، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔