نرگس نے اسٹیج ڈرامہ ” حسینہ دل والی “ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر درمیان میں ہی چھوڑ دیا

منگل 15 دسمبر 2015 12:59

نرگس نے اسٹیج ڈرامہ ” حسینہ دل والی “ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر درمیان ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) اداکارہ نرگس نے تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” حسینہ دل والی “ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر درمیان میں ہی چھوڑ دیا ، 18دسمبر سے ملتان بابر تھیٹر میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس نے کینیڈا سے واپسی پر لاہور میں اپنا پانچواں اسٹیج ڈرامہ ” حسینہ دل والی “ بعض ناگزیر وجوہات کی وجہ سے چھوڑ دیا ہے ۔ نرگس تماثیل تھیٹر میں پرفارم کر رہی تھیں ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس 18دسمبر سے ملتان کے بابر تھیٹر میں پرفارم کریں گی ۔ اس حوالے سے ان کا ڈرامہ پروڈیوسر سے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ اسٹیج کی دنیا میں نرگس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں ۔