ملتان میں معروف ڈرامہ رائٹر انور مقصود کی سات روزہ ڈرامہ کہانی شروع

منگل 15 دسمبر 2015 13:09

ملتان میں معروف ڈرامہ رائٹر انور مقصود کی سات روزہ ڈرامہ کہانی شروع

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) معروف ڈرامہ رائٹرز انورمقصود کی سات روزہ ڈرامہ کہانی شروع ہو گئی-انور مقصور نے کہاہے کہ دوسرے شہروں کی طرح ملتان میں پیش کیاجانیوالا سٹیج ڈرامہ ”سیاچن“محبت،جنگ،حب الوطنی اورفرض کی ادائیگی کے مراحل کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان تجارت وصنعت ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملتان میں شروع ہونیوالے اس 7روزہ ڈرامہ کی کہانی دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ پرتعینات فوجیوں کے بارے میں ہے جواسلام آباد کی ایک تھیٹر کمپنی کے تعاون سے فوجیوں کوخراج تحسین پیش کرنے اور عوام کوان کے حالات و فرائض ،مشکلات اور مجبوریوں کو سامنے لانے کے لیے پیش کیاجارہاہے۔

اس موقع پر ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر فرید مغیث شیخ نے کہاکہ اس ڈرامے کی وجہ سے ملتان میں بہت عرصے بعد ایک معیاری اور سبق آموز ڈرامہ دیکھنے کوملے گا۔

متعلقہ عنوان :