فلم”ایلوِن اینڈ دی چپمنکس- دی روڈ چِپ“18دسمبر کو ریلیز ہو گی

منگل 15 دسمبر 2015 13:09

فلم”ایلوِن اینڈ دی چپمنکس- دی روڈ چِپ“18دسمبر کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء)ہالی ووڈ کی نئی لائیو ایکشن اینی میٹیڈ فلم”ایلوِن اینڈ دی چپمنکس- دی روڈ چِپ“کے ریڈ کارپٹ پریمیئرمیں ستاروں کی کہکشاں اْمڈ آئی جنہوں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

(جاری ہے)

ہدایتکاروالٹ بیکر کی ڈائریکشن میں بننے والی ایلِون اینڈ دی چپمنکس سلسلے کی اس چوتھی کڑی کی کہانی میں تین چپمنکس دوست دشمن کی تلاش میں ایک انوکھا مشن لِئے روڈ ٹرپ پر نیو یارک سٹی پہنچ جاتے ہیں جسے سر انجام دینے کیلئے چپمنکس کے پاس صرف تین دن کا وقت ہوتا ہے۔

اپنے مشن کے دوران تینوں دوست اپنی نٹ کھٹ نادانیوں سے بار بار مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں لیکن پھر بھی خوش ہی نظر آتے ہیں۔روز بیڈیسیریئن اورجینیس کارمین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم میں مختلف کرداروں کیلئے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے نامور اداکارجیسن لِی، بیلا تھرون،جسٹن لانگ،ٹونی ہالے، میتھیو گرے، کمبرلی ولیئم اور جیسی میکارتھنی کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں جو ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت18دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔