ہمیں وقت کے ساتھ بدلنا پڑے گا‘اداکارہ کاجول
منگل 15 دسمبر 2015 13:15
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء)اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں تبدیلیوں کو قبول کرتی ہوں‘ ہمیں وقت کے ساتھ بدلنا پڑے گا‘جول نے نوجوان نسل کے اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اداکار پیشہ ورانہ انداز کے ساتھ کام کرتے ہیں، وہ شوٹنگ کے وقت پر پابندی سے پہنچتے ہیں اور انھیں یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ انھیں کیمرے سے ہٹ کر بھی کیسے پیش آنا چاہیے۔
فلم ”دل والے“ میں کاجول کی ساتھی اور اداکارہ کریتی سانن نے کہا ہے کہ کسی سین کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے کاجول بہت زور سے ہنستی تھیں لیکن سین شروع ہوتے ہی وہ اچانک سے بہت سنجیدہ اداکاری کرنے لگتی تھیں۔کاجول کا کہنا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں تبدیلیوں کو قبول کرتی ہیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ’ہمیں بھی وقت کے ساتھ بدلنا پڑے گا۔ یہ دور اداکاروں کے لیے بہترین دور ہے کیونکہ یہاں پر ہر طرح کی فلمیں بنائی جا رہی ہیں۔
’دل والے‘ میں ایک طرف ناظرین کو شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی دیکھنے کو ملے گی اور دوسری طرف وہ نسبتاً نوجوان جوڑی ورون دھون اور کریتی سانن کو بھی دیکھ سکیں گے۔کاانھوں نے مزید کہا: ’آج ایک اداکار سے سٹار بننے میں اس بات پر 60 فیصد انحصار کیا جاتا ہے کہ آپ پردے سے ہٹ کر اصل زندگی میں کس طرح پیش آتے ہیں اور یہ بات آج کے اداکار اچھی طرح سے جانتے ہیں۔کاجول نے فلم انڈسٹری میں ایک دہائی سے پہلے کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے زمانے میں اگر آپ ایک سٹار ہیں تو آپ اپنی مرضی کے وقت پر سیٹ پر آ سکتے تھے، چاہے کتنی بھی دیر کیوں نہ ہو جاتی ہو۔انھوں نے مسکراتے ہوئے مزید کہا: ’لیکن میں ایسا نہیں کرتی تھی۔اہنی آخری فلم کے پانچ سال بعد فلموں میں واپسی کرنے والی کاجول نے یہ بھی کہا کہ اب وہ بڑے پردے سے زیادہ فاصلہ نہیں رکھیں گی اور جلد ہی اپنی کمپنی کے ذریعے ایک فلم بنائیں گی جس میں وہ خود اداکاری بھی کریں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.