اسلام آباد: ملک بھر میں اسکائپ ، فیس بک ، واٹس ایپ سمیت انٹر نیٹ پر دیگر مفت وائس کال سروسز بند کرنے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 13:20

اسلام آباد: ملک بھر میں اسکائپ ، فیس بک ، واٹس ایپ سمیت انٹر نیٹ پر دیگر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) :حکومت کی جانب سے ملک بھر میں اسکائپ ، فیس بک ، واٹس ایپ سمیت انٹر نیٹ پر دیگر مفت وائس کال سروسز بند کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ حکومت نے سوشل اور وائس سروسز کو پی ٹی اے کے ماتحت لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت حکومت نے تمام مفت وائس سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے پی ٹی اے سے لائسنس کا حصول لازمی قرار دے دیا ہے۔

حکومت نے ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومتی دستاویز میں نئی ٹیلی کام پالیسی میں بغیرلائسنس سروس ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق پاکستا ن میں مفت سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو یا تو جبری بند کر دیا جائے گا یا پھر انہیں کروڑوں روپے کی فیس ادائیگی کے عوض پی ٹی اے سے لائسنس حاصل کرنا ہو گا۔ وزارت آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ وائس سروس کو ریگولیٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، فیصلہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ آئی ٹی حکام نے مزید کہا کہ پی ٹی اے سے لائسنس کے حصول کے بعد کمپنیاں پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی بھی پابند ہوں گی.

متعلقہ عنوان :