ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کی طرف جائے ‘شانزہ خان

منگل 15 دسمبر 2015 13:20

ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کی طرف جائے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء)اسٹیج اداکارہ شانزہ خان نے کہا ہے کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتی جب مجھے کسی اچھے ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گی۔

(جاری ہے)

اسٹیج ادکارہ نے کہا کہ ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے۔ میرے خیال سے آپ کو فلموں کی تعداد کی بجائے اس کے معیار پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک آپ تھوڑا کام کر لیں مگر آپ کا کام ایسا ہو کہ لوگ اسے مدتوں فراموش نہ کر سکیں۔