پاکستانی کرکٹ بھارت کیخلاف کھیلنے کے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے ‘ وسیم اکرم

منگل 15 دسمبر 2015 13:27

پاکستانی کرکٹ بھارت کیخلاف کھیلنے کے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے ‘ وسیم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ پاکستانی کرکٹ بھارت کیخلاف کھیلنے کے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے ‘پی سی بی کو آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ٹی ٹیونٹی ورلڈ کپ سے بائیکاٹ کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہاکہ اگر بھارت ہمارے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتا تو ٹھیک ہے،ہم اس کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ٹی ٹیونٹی ورلڈ کپ سے بائیکاٹ کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے کیونکہ یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے ،اور اس کے نتائج پاکستانی کرکٹ کو دو ر تک نقصان پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اس لیے ہمیں ہر قیمت پر اس میں شرکت کرنی چاہیے نا کھیلنے کا اثر ہمارے کھلاڑیوں اور ہماری کرکٹ پر پڑے گا ۔وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے محسوس کیا کہ بھارت اس دوطرفہ سیریز کھیلنے کافیصلہ کرنے میں بہت وقت لگا رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :