ہمار اگلا نشانہ تم ہو ‘ اوباما کا داعش کے رہنماؤں کو واضح پیغام

منگل 15 دسمبر 2015 13:34

ہمار اگلا نشانہ تم ہو ‘ اوباما کا داعش کے رہنماؤں کو واضح پیغام

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) امریکی صدربارک اوباما نے کہا ہے کہ داعش رہنماؤں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا اگلا نشانہ تم ہو ‘ داعش کے رہنما چھپ نہیں سکتے ‘ اتحادیوں کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔امریکی صدربارک اوباما نے پینٹاگون میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں اورخواتین کو دہشت گرد انسانی ڈھال بنا رہے ہیں ‘نومبر میں ہم نیداعش کے خلاف سب سے زیادہ کارروائیاں کیں ‘ہمارے اور اتحادیوں کے جنگی جہازوں اور ڈرونز نے فضائی حملے بڑھا دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اور اس کے اتحادی داعش رہنماؤں کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں ‘ داعش نے عراق کے زیرِ قبضہ 40فیصد علاقوں کا کنٹرول کھودیا ہے، داعش کے خلاف ہماری اسٹریٹجی پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تسلیم کیا کہ ایک سال تک شام اور عراق کی شدت پسند تنظیم کے خلاف امریکا کی کارروائیوں کے باوجود 60 فیصد علاقے پر قبضہ برقرار ہے۔

براک اوباما نے کہا کہ داعش کو پہلے سے کہیں زیادہ سختی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، دہشت گروہ کو شکست دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شام اور عراق میں اتحادی فوج مسلسل داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ زمین پر موجود 'پارٹنر' ان کو قصبوں اور دیگر علاقوں سے بے دخل کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں داعش کی 'لائف لائن' یعنی تیل کے ذخائر کو نشانہ بنانے کی مہم شروع کی ہے جس میں ان کے سیکڑوں ٹرک تباہ کیے جا چکے ہیں ‘ یہ حملے اسی طرح جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :