آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی ، یونس خان ، مصباح کی ترقی

منگل 15 دسمبر 2015 13:51

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی ، یونس خان ، مصباح کی ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15دسمبر- 2015ء) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی ، یونس خان چھٹے اور مصباح الحق 10 ویں نمبر پر آگئے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ کے مطابق یونس خان اور مصباح الحق کی 1،1 درجے ترقی ہوئی ہے ۔ یونس خان 7ویں سے چھٹی پوزیشن پر آگئے جب کہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی بغیر کھیلے 11 ویں سے 10 ویں نمبر پر آگئے ۔

(جاری ہے)

بیٹسمینوں میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے ، سٹیو سمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن نے اے بی ڈویلیئرز سے تیسری پوزیشن چھین لی ۔ بولرز رینکنگ میں ڈیل سٹین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ بھارت کے ایشون دوسرے پاکستان کے یاسر شاہ اور جیمز اینڈرسن مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں ۔ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقا پہلے ، بھارت دوسرے ، آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔