مس کریمنل 2015۔ ڈکیتی کے جرم میں 39 سال کی سزا کاٹ رہی ہے۔ انوکھا مقابلہ حسن

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 15 دسمبر 2015 14:02

مس کریمنل 2015۔ ڈکیتی کے جرم میں 39 سال کی سزا کاٹ رہی ہے۔ انوکھا مقابلہ ..

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر2015ء)اس جیل میں سال میں ایک بار ایسا دن آتا ہے جس کا سب قیدی خواتین بے چینی سے انتظار کرتی ہیں۔وہ دن ہے جیل میں ہونے والے مقابلہ حسن کا ۔مس کریمنل 2015 کا سالانہ مقابلہ ریوڈی جینرو، برازیل کی جیل تالاویر بروس جیل میں ہوا۔اس سال اس مقابلہ حسن میں مس کریمنل کا اعزاز 27 سالہ مچل رنجیل نے حاصل کیا۔مچل 2010 سے اس جیل میں قید ہے۔

اسے ڈکیتی کے جرم میں 39 سال کی قید سنائی گئی تھی، جیل میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی وجہ سے اس کی سزا میں 6 سال کا اضافہ بھی کر دیا گیاہے۔برازیل کی اس جیل میں پورے ملک سے ، سب سے زیادہ خطرناک خواتین قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ جیل میں مقابلہ حسن کا مقصد قیدی خواتین کے اعتماد میں اضافہ کرنا ، کمیونٹی اور چرچ گروپس کی طرف سے ان کے لیے سپورٹ مہیا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس مقابلے کےدوران رضاکاروں نے قیدی خواتین کا میک اپ کیا، مس ورلڈمقابلوں کی طرز پر ہی قیدی خواتین نے کیٹ واک بھی کی۔ برازیل کی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ملک میں 2000 کی نسبت سن 2014 میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں 567 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق برازیل کی جیلوں میں 3 لاکھ 77 ہزار قیدیوں کو قید کرنے کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت ملک بھر میں 6 لاکھ سے زیادہ قیدی ، ان جیلوں میں قید ہیں۔ قیدیوں کے اعتبار سے دنیا میں امریکا 221700 قیدیوں کے ساتھ پہلے، چین 1657000 قیدیوں کے ساتھ دوسرے، روس 642000 قیدیوں کے ساتھ تیسرے ،برازیل 607000 قیدیوں کے ساتھ چھوتھے، بھارت 418000 قیدیوں کے ساتھ پانچویں، پاکستان 80000 قیدیوں کے ساتھ 17ویں اور سان مارینو2 قیدیوں کے ساتھ 224ویں نمبر پر ہیں۔