امریکی سٹارٹ اپ نے شادیاں قائم رکھنے کے لیے دلچسپ قرضہ اسکیم متعارف کرا دی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 15 دسمبر 2015 14:05

امریکی سٹارٹ اپ نے شادیاں قائم رکھنے کے لیے دلچسپ قرضہ اسکیم متعارف ..

سیاٹل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر2015ء)ایک سٹارٹ اپ کمپنی نے ایسے شادی شدہ جوڑوں کو دلچسپ طریقے سے شادی قائم رکھنے کا انعام دینے کا فیصلہ کیا جو اپنی شادی کو ختم نہ کرنے کا تہیہ کریں۔کمپنی ایسے جوڑوں کو شادی کے لیے بغیر کسی قسم کے سود کے 10ہزار ڈالرقرض دے گی۔ سیاٹل کے سوان لو(SwanLuv) سٹارٹ اپ کا کہنا ہے کہ ایسے جوڑے جو قرضہ لینے کے باوجود طلاق لیں گے ، انہیں کمپنی کا سارا قرضہ بمعہ سود کے ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق جن لوگوں کو قرض دیا جائے گا ، اُن کی درخواستیں آن لائن ڈیٹا اور خصوصی الگورتھم کی مدد سے منتخب کی جا رہی ہیں۔ کمپنی قرض دیتے ہوئے وہ شرح سود بھی بتاتی ہے، جس کے تحت طلاق کی صورت میں قرض واپس کیا جائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو طلاق لیں گے، اُن سے سود سمیت واپسی ملنے والا قرضہ بھی دوسرے شادی شدہ جوڑوں کو قرض دینے کے لیے استعمال ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صرف قرضہ ہی نہیں دے گی، بلکہ شادی شدہ زندگی کےمسائل کے حوالے سے جوڑوں کو مشاورت بھی فراہم کرے گی۔ سوان لو کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا لیکن کمپنی نے قرضے کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں ہیں۔