پشاور بادشاہ کلب کے کھلاڑیوں کا میچ میں کالی پٹیاں باندھ کر اے پی ایس کے بچوں سے اظہار ہمدردی

منگل 15 دسمبر 2015 14:47

پشاور بادشاہ کلب کے کھلاڑیوں کا میچ میں کالی پٹیاں باندھ کر اے پی ایس ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) صوبائی ادارلحکومت پشاورمیں گزشتہ سال 16دسمبر کو آرمی پبلک سکول کے دردناک واقعے کو دیگر شعبوں سے وابستہ آفراد کی طرح کھلاڑیوں نے بھی نہیں بھولایا اور شہید بچوں کو یاد رکھنے اور انکے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیلئے کرکٹ کے ایک میچ کے دوران اپنے کندوں پر کالی پٹیاں باند ھ کر کھیلے۔

(جاری ہے)

جمخانہ گراؤنڈ میں منعقدہ تیسرے بشیر احمد بلور شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ کے دوران پشاور بادشاہ کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے آرمی پبلک سکول کے دردناک واقعے میں شہید ہونیوالے بچوں کو یاد رکھنے اور انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے نہ صرف اپنے کندوں پر کالی پٹیاں باندھ رکھ کر کھیلا بلکہ میچ سے قبل ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔پلے کارڈ پر ،،ہمیں بھولیں گے ،اے پی ایس کاالفاظ لکھاتھا۔

متعلقہ عنوان :