کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں10کے قریب مشتبہ افراد گرفتار

منگل 15 دسمبر 2015 14:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز پولیس کی کارروائیاں10کے قریب مشتبہ افراد زیرحراست تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس نے بلدیہ ٹاؤن اتحاد ٹاؤن ،اوررنگی ٹاؤن ،کٹی پہاڑی سہراب گوٹھ ،جنجال گوٹھ،کورنگی،ابراہیم حیدری سمیت دیگر علاقوں میں شرچ آپریشن کے دوران پورے علاقے کوگھیرے میں لے کرداخلی وخارجی راستوں کورکاوٹیں لگاکربندکردیا اورکسی بھی شخص کوعلاقے سے اندریاباہرجانے کی اجازت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گھروں کی تلاشی لی اورجرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پرچھاپے مارکر10کے قریب افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں 10کے قریب مشتبہ افراد کوحراست میں لیاہے ان کے قبضے سے منشیات برآمدہوئی ہے ،جبکہ بڑے کردارفرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :